ہندوستانی آئین کے خالق بابا صاحب امبیڈکر کے ادب کے قریب پندرہ ہزار پیج
اب تک شائع ہو چکے ہیں لیکن اب بھی ان کے تین سے چار ہزار پیج نہ تو شائع
ہوئے ہیں اور نہ ہی کہیں ذخیرہ ہوئے ہیں۔ان صفحوں کی اشاعت سے امبیڈکر کی زندگی کے فلسفہ کے بارے میں ملک کو نئی اطلاع مل سکے
گی۔اس کا کہنا ہے راجیہ سبھا کے سابق نامزد رکن اور مشہور ماہر اقتصادیات اور
دلت مفکرپروفیسر بھالچندر منگیکر کا جنہوں نے بابا صاحب کی بہترین تصنیفات
کا ایک خاص ترمیمی مجموعہ شائع کیا ہے، جس کا کئی زبانوں میں ترجمہ ہوگا
تاکہ ملک بھر کے لوگ ان کے خیالات سے آگاہ ہو سکیں۔